Thursday, 21 July 2011

لڑکیاں


سپنے دیکھے لڑکیاں
دن میں سوے لڑکیاں
رات کو روے لڑکیاں
دل کی مانے لڑکیاں


لڑکی کیوں باتوں مے آ کر
خوابوں مے ھی سب کچھ پا کر
خود سے دور نکل آتی ھیں
کسی کے پیچھے چل آتی ھیں
انجانے مے دھوکا کھا کر
بولی بھالی لڑکیاں
خوابوں والی لڑکیاں
چپ چپ رہتی لڑکیاں
ھر دکھ سہتی لڑکیاں


لڑکی کیوں خیالوں مے
اپنی سب کتابوں مے
ڈھونڈے پھولوں کی خشبو
اپنے سوچ کے ھی پھلو
اپنے آپ سے دھوکا کھا کر
کچھ نہ پاتی لڑکیاں
کیوں پچتاتی لڑکیاں
آگ مے جلتی لڑکیاں
راکھ سی اڑتی لڑکیاں


لڑکی چاہے سچے موتی
پر یہ پاے خالی سیپی
من ندیا مے غوطا مارو
ساحل کو اب چوڑ بھی ڈالو
کون ان کو سمجھاے آخر
کتنی پاگل لڑکیاں
اڑتی بادل لڑکیاں
بہتی کاجل لڑکیاں
نا مکمل لڑکیاں



1 comment:

  1. poetry for a common girl
    poetry of every girl
    poetry of any girl

    ReplyDelete

Followers

Powered by Blogger.